ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شموگہ میں بجرنگ دل کارکن کو چھرا گھونپا گیا، اسپتال لے جانے تک موت؛ شموگہ میں حالات کشیدہ، امتناعی احکامات نافذ

شموگہ میں بجرنگ دل کارکن کو چھرا گھونپا گیا، اسپتال لے جانے تک موت؛ شموگہ میں حالات کشیدہ، امتناعی احکامات نافذ

Mon, 21 Feb 2022 10:23:47    S.O. News Service

شیموگہ 21 فروری (ایس او نیوز)اتوار شب قریب 9 بجے  ہوئے ایک قاتلانہ حملے میں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ہرش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ بھارت کالونی میں بائک پر سوار گھر جانے کے دوران چار سے چھ لوگ اچانک اس پر حملہ آور ہوئے اور اس کو چھرا گھونپ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسپتال پہنچنے تک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق واردات کے بعد شموگہ میں حالات کشیدہ ہوگئے اور شدت پسند تنظیموں نے حملہ کے لئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے بعض مقامات پر پتھراؤ شروع کردیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر آ گ زنی کی وارداتیں بھی پیش آئی ہیں۔ شموگہ سے جاری ہونے والے روزنامہ آج کا انقلاب کی رپورٹ کے مطابق پیر صبح بھی حالات نازک بنے ہوئے ہیں مگر پولس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ سیگے ہٹی اور لالبند واڈی میں سواریوں کو نقصان پہنچانے کی بھی خبریں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض جگہوں پر عوام کو منتشر کرنے کے لئے پولس نے ہلکا لاٹھی چارج کا بھی سہارا لیا ہے۔

حالات کو دیکھتے ہوئے آج پیر کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور حالات پر نظر رکھنے آئی جی پی سمیت ایس پی و دیگر اعلیٰ پولس حکام جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا یقین دلایاہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔


Share: